جعلی پروٹیکٹر پر قطر جانے والا مسافر آف لوڈ کردیا گیا

0

کراچی( )ایف آئی اے نے جعلی پروٹیکٹر پر قطر جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق آف لوڈ کیے جانے والے مسافر کی شناخت محمد ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ مسافر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ پر ورک ویزہ کے ساتھ قطر جا رہا تھا۔امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ای پروٹیکٹر جعلی پایا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ای پروٹیکٹر کے لیے نہ تو خود درخواست دی اور نہ ہی فنگر پرنٹس دیے۔گرفتار مسافر ایجنٹ واجد شاہ سے رابطے میں تھا ۔مذکورہ ایجنٹ نے اسے ای پروٹیکٹر ویزہ اور ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ فراہم کیا۔بیورو آف امیگریشن نے ای پروٹیکٹر کے مکمل طور پر جعلی ہونے کی تصدیق کی ۔مسافر نے ویزہ اور پروٹیکٹر کے حصول کے لیے مذکورہ ایجنٹ واجد شاہ کو 5 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے۔مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.