کیماڑی میں کچرا پھینکنے پر پابندی
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دو ماہ کے لیے کیماڑی میں ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق کیماڑی میں فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر ملبہ پھینکنے پر پابندی ہو گی۔
حکام کے مطابق کیماڑی میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔