ایس ائی یو کی بس اڈے پر کاروائی منشیات فروش گرفتار منشیات برامد
ایس ائی یو کی بس انڈے پہ کاروائی منشاد فروز گرفتار منشیات برامد
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے (کراچی) نے انٹیلیجنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بمقام انٹر سٹی بس اسٹاپ الکرم اسکوائر حدود تھانہ شریف آباد سے *2628 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی*
چھاپے کے دوران *بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کا کارندہ جو کہ اندرون سندھ منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم بنام محمد نوید* ولد محمد اسحاق کو گرفتار کیا گیا۔
اعلیٰ افسران کے احکامات پر منشیات کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے *ڈی آئی جی / سی آئی اے مقدس حیدر* کی تشکیل کردہ ایس آئی یو / سی آئی اے صدر کی ٹیم نے *ایس ایس پی شعیب میمن* کی ہدایات پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے *ڈی ایس پی آپریشن وآصف قریشی* کی نگرانی میں انٹر سٹی بس اڈا بمقام الکرم اسکوائر سے منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم محمد نوید ولد محمد اسحاق کو گرفتار کرکے اعلیٰ کوالٹی کی *2628 گرام چرس* برآمد کرلی ہے جسکی مالیت تقریباً ساڑھے چار لاکھ ہے۔
دوران انٹیروگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے اس مکروہ کاروبار سے منسلک ہے، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اندرون لیاری اور رئیس گوٹھ سے منشیات حاصل کرکے میرپور خاص میں سپلائی کرتا ہے۔ گرفتار ملزم عرصہ دراز سے اس مکروہ کاروبار سے منسلک ہے، ملزم چرس، آئیس، ہیروئن اور کرسٹال جیسی منشیات کی کراچی سے میرپور خاص ترسیل کے کام سے منسلک ہے، ملزم نے اس کاروبار کے متعلق ہوشربا انکشافات کئے ہیں جو کہ جلد منظر عام پر لائے جائیں گے، جس میں میرپور خاص میں موجود منشیات فروشوں کے نام و دیگر تفصیلات شامل ہیں۔
گرفتار ملزم اس سے پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ـ