سرکاری اور ناجائز اسلح کی فروخت میں ملوث دو پولیس اہلکار گرفتار
سرکاری اور ناجائز اسلح کی فروخت میں ملوث دو پولیس اہلکار گرفتار
سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ کی آرمز ٹریفکنگ مانیٹریگ ڈیسک کا طارق روڈ جھیل پارک کے قریب کا چھاپہ ۔اے ایس آئی عمران گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ کی ترسیل اور سرکاری اسلحہ چوری کر کے فروخت کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا ۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق بڑی تعداد میں نا جائز اور سرکاری اسلحہ ایمونیشن برآمد۔ پولیس اہلکار عبدالقادر میٹھادر تھانے میں تعینات ہے جبکہ پولیس اہلکار اویس شاہین فورس کیماڑی میں تعینات ہے۔پولیس اہلکار اویس نے ابتدائ انٹروگیشن میں بتایا کے دوران ڈیوٹی تھانہ مدینہ کالونی کے کوت سے اس نے 3 سرکاری پستول چوری کرکے کانسٹیبل عبدالقادر کے ذریعے فروخت کئے ۔پولیس اہلکار عبدالقادر دوران ڈیوٹی کلاشنکوف اور 9mm کی درجنوں گولیاں چوری کر کے فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے ۔ملزمان 2023 میں پولیس میں سپاہی بھرتی ہوئے اور جب سے ہی غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں ۔ملزمان KPK سے بخت تاج اور سرزمین نامی اسلحہ ڈیلروں سے بھی اسلحہ منگوا کر فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ دینے کا اعلان