کراچی: جان سے مارنے کی دھمکیاں مقامی صحافی نے پولیس کو درخواست جمع کرادی۔
کراچی جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے متعدد واقعات کے بعد مقامی صحافی سید محمد کامران نے پولیس کو درخواست جمع کرادی۔
مقامی صحافی سید محمد کامران کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ان کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور مشکوک افراد کی جانب سے ان کا پیچھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف طریقے سے انھیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
اماضی میں بھی پولیس کو اس حوالے سے رپورٹ درج کرائی گئی تھی تاہم ملزمان کے خلاف جارروائیاں نہیں ہوئیں اور ابھی انہیں ہراساں کیا جارہا ہے اور انکے گھر کے باہر اکثر مشکوک لوگوں کو دیکھا گیا ہے۔ صحافی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کئ ہے کہ انہیں تحفظا فراہم کیا جائے ۔