بلدیہ ٹاؤن گرڈ اسٹیشن کے اندر خاکروب نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

0

 

کراچی(  )بلدیہ میں کے الیکٹرک کے خاکروب نے گرڈ اسٹیشن میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ 8 نمبر میں واقع کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن کے ساتھ کمرے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ ولسن ولد بشیر کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق متوفی کے الیکٹرک کا خاکروب تھا اور اس نے گرڈ اسٹیشن کے ساتھ واقع کمرے میں رسی کی مدد سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی پر 15 سے 20 لاکھ روپے قرض تھا اور بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ بار بار قرض ادا کرنے کے مطالبے پر ذہنی دباؤ کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے۔متوفی بلدیہ 8B کے مسیحی محلے کا رہائشی تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.