ڈی آی جی ویسٹ نے مویشی منڈی کا دوره کیا

0

کراچی( )ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے مویشی منڈی نادرن بائی پاس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی نادرن بائی پاس شہاب علی نے استقبال کیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے ہمراہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہحی مستوئی اور دیگر پولیس افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی ویسٹ کو مویشی منڈی میں سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس انتظامات پر مکمل بریفینگ دی گئی۔ عرفان بلوچ نے افسران و ملازمان کو منڈی میں مزید حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی اور اسنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے مویشی منڈی پر بمطابق پلان تعینات سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کرنے اور اطراف کی شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ کو مزید بڑھانے کے بھی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ مشکوک و مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ڈی آئی جی ویسٹ نے مویشی منڈی میں پولیس کی جانب سے قائم کردہ کنٹرول روم (کیٹل منڈی بیس) کا بھی معائنہ کیا اور بیس پر تعینات آپریٹرز کو مناسب ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں آنے جانے والے ہر شہری کا تحفظ کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.