کراچی :پاکستان رینجرز کی کاروائی اسٹریٹ گرامز کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار

0

پاکستان رینجرز (سندھ) اور تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے افغان کیمپ بہادر گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان عالم زیب سواتی ( سرغنہ ) عمر صادق سواتی ، نور اللہ افغانی اور عامر الیاس بنوسی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن ( بغیر لائسنس ) ، ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن ( بغیر لائسنس ) ، ایک عدد مو بائل فون اور ایک عدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں نیوسبزی منڈی ، انڈس چوک ( نادرن بائی پاس ) ، جنجھار گوٹھ اور جامعتہ الرشید روڈ پر کاروباری افراد اور شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ملزمان نے دوران تفتیش چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے میں ایف آئی آر درج ہے۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے

پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.