*کراچی : ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

0

کراچی : شیر شاہ میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 10سالہ جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

 

شیر شاہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے ڈمپر کو اگ لگا دی۔

 

پولیس کے مطابق اندوہناک ٹریفک حادثہ شیر شاہ گلبائی فلائی اوور پل کے نیچے پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 10 سالہ بچہ جاں بحق، والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے۔

 

گلبائی فلائی اوور چوک پر حادثے کے بعد وہاں موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر نذرآتش کردیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.