کراچی ڈاکوؤں کے نرغے میں: 2025 کے ابتدائی چار ماہ میں 35 افراد قتل، سینکڑوں زخمی
کراچی میں گزشتہ کئی سالوں سے متحرک ڈاکو سال 2025 میں بھی سرگرم ہیں۔ سال کے چار ماہ کے دوران حساس ادارے کے ملازم ،خواتین سمیت 35افراد کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران گولیاں اورتشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار ا گیا ، جبکہ ڈھائی سو سے زائد افراد زخمی کیے،دوخواتین کو انکے گھروں میں ڈاکووں نے گھس کر قتل کیا ، ان دواقعات میں ملوث ایک خاتون اسکےشوہرسمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا ،شہر قائد کئی سالوں سے خوف کی علامت و ناسور بننے ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے کے لیے تمام حکمت عملی بے سود ثابت ہوگئیں۔۔ بے لگام ڈاکوؤں نے ماضی کی طرح سال نو میں بھی متحرک ہونے کا ثبوت محض121روز میں 36افراد کو قتل اورڈھائی سو سے زائد افراد کو زخمی کیا گیا ،
سال 2025 کے آغاز کے تین روز کے دوران ڈاکووں نے کورنگی ،زمان ٹاؤن اور مدینہ کالونی میں تین افراد کو چند رقم اور موبائل فون کےعیوض گولیاں مار کر قتل کیا گیا ، بے لگام ڈاکووں نے ماہ رمضان المبارک میں ہی 10افراد کو قتل اور65سے زائد افراد کو زخمی کیا، تھا، پولیس، ریسکیو حکام اورامت کے اعداد و مار کے
مطابق ڈاکووں نے ماہ جنوری میں 5افراد کو قتل کیا ، ماہ فروری میں 10افراد کو قتل کیا گیا ،ماہ مارچ میں بھی 10افراد کو قتل کیا گیا ،ماہ اپریل میں 10افراد کو قتل کیا جبکہ ماہ مئی میں ایک شہری ڈاکووں کی فائرنگ سے جان سے ہاتھ بیٹھا ماہ جنوری میں موٹر سائیکل پر دندناتے چار ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ساحل مسیح کی جان لی۔نو جنوری کو اسٹیل ٹاؤن لنک روز گھگھر پھاٹک کے قریب اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے یکے بعد دیگرے دکانوں پر لوٹ مار کی اور فرار ہونے کے لیے موٹر سائیکل بھی چھین لی۔۔ شور شرابے پر گھر سے نکلنے والے عارف کے جسم میں گولی پیوست کرڈالی۔ جو جان لیوا ثابت ہوگئی۔پندرہ جنوری کو زمان ٹاؤن جنجال پورہ گوٹھ کے ایک گھر میں ڈاکوؤں نے دھاوا بولا اور لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ شور مچانے پر ڈاکوؤں نے جواں سال مظفر اقبال کے جسم میں گولیاں داغ دیں۔ جو موت کا سبب بننی۔بائیس جنوری کو تھانہ سکھن پاکستان مشین ٹول فیکڑی کے قریب لوٹ مار کے دوران ستر ہزار چھین کر چھریوں کے وار سے قائم دین نامی شخص جاں بحق ہوا۔مقتول کا قاتل دانش حمایتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پچیس جنوری کو تھانہ جوہرآباد ایف بی ایریا بلاک پندرہ گھر کی دہلیز پر عبدلمعیز کے سر پر گولی مار کر ڈاکووں نے قتل کیا۔مقتول تین بچوں کا باپ اور مقتول نجی کمپنی میں ملازم تھا۔
یکم فروری کورنگی انڈسٹریل ایریا مہران ٹاؤن اسکیم 6 سی واٹر پلانٹ کے قریب دکان پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص 55 سالہ امیر خان ولد ظریب خان جاں بحق ہوا، مقتول امیرخان 7 بچوں کا باپ تھا،04 فروری کو سولجر بازار،گارڈن جماعت خانہ آشو اپارٹمنٹ کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے طاہر بزینجو جاںبحق مقتول کا کزن صدام زخمی ہوا، ڈاکو کے ساتھی کی فائرنگ سے اس کا ساتھی ڈاکو ہلاک ہوا، مقتول طاہر بلوچستان کے علاقے تربت سے تھا طاہر غیر شادی شدہ تھا پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت عبداللہ علی کے نام سے کی گئی، کراچی میں بے قابو اسٹریٹ کرائم کے جن کو بوتل میں نہ ڈالا جاسکا۔فروری میں ڈاکووں نے دس شہریوں کی جان لے لی،04 مارچ کو شاہ لطیف قائدآباد پل کے نیچے ڈاکوؤں نے روزے دارعمران کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہید کیا تھا۔مقتول عمران نجی ٹیکسٹائل ملز میں کیشئر تھا،مقتول عمران شادی شدہ اور ایک 9 سالہ بچے کا والد تھا گزشتہ 18 سال سے گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کررہا تھا۔05 مارچ کو شاہ لطیف ٹاؤن مرغی خانہ پل کے نیچے گلستان سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے بابر خان سواتی کی جان لے لی جبکہ ایک ڈاکو اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا پکڑے جانے والے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جو دم توڑ گیا،مقتول سوئمنگ پول کے کام کے ساتھ پانی کی بوتلوں کا بھی کام کرتا تھا،تھانہ سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کےقریب موٹرسائیکل چھیننے کےدوران مزاحمت پربیس سالہ حاشر نامی نوجوان سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔مقتول ڈینٹر کا کام کرتا تھا وقوع کے وقت دکان سے گھر جا رہا تھا،حاشر نور محمد گوٹھ اسکیم 33 کا رہائشی تھا،
ماہ مارچ29 رمضان کو سہراب گوٹھ فتح محمد گبول گوٹھ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے قانون نافذکرنےوالےادارےکےاہلکار ظہیر الدین شہید ہوا مقتول کودوران ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیاگیا سال 2023میں سندھ رینجرزمیں بھرتی ہواتھا مقتول چھ بھائیوں میں تیسرےنمبرپرتھاجبکہ ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، پولیس اور رینجرز نے چن د روز قبل اسکے قتل میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ،
اپریل 2025 میں ڈاکووں کے ہاتھوں 10 افراد جان سے گئے،02 اپریل عید الفطر کیےتیسرے روزڈیفنس فیز ون مونو ٹیرس کمرشل ایریا بی مارکیٹ طوبہ مسجد کے قریب مزاحمت پر 35 سالہ عامر سلطان جاںبحق ہوا تھا، ،30 اپریل کلفٹن بلاک 1 سن رائز اپارٹمنٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک ہوا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت قاسم ولد اعظم خان کے نام سے ہوئی پولیس کا دعوی ہے ہلاک ملزم نے عید کے تیسرے روز ڈکیتی مزاحمت پر شہری عامر سلطان کو قتل کیاتھا۔09 اپریل کو تیموریہ سخی حسن موبائل مارکیٹ کے قریب فائرنگ سےعرفات نامی نوجوان جان سے گیا پولیس نے دعوی کیا تھا کہ مقتول عرفات سے کوئی چھینا چھپٹی نہیں ہوئی،اہل خانہ کا دعوی تھا کہ مقتول کو ڈکیتی مذاحمت پر قتل کیا گیا ہے پولیس نے 16 اپریل کو تیموریہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ دو ساتھوں کو گرفتار کیا ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہلاک ملزم اور اسکے ساتھی 18 سالہ نوجوان عرفات کے ..قتل میں ملوث تھ
،09ریل کو تھانہ سائٹ سپر ہائی وئے جنجال گوٹھ شہباز اسپتال کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ قیصر ولد شاکر جان سے گیا مقتول جنجال گوٹھ رہائشی اور کے پی کے سے آبائی تعلق تھا مقتول جنجال گوٹھ میں اپنی بہنوں کے ساتھ رہتا تھا اور اکلوتا بھائی تھا مقتول پیشے کے اعتبار سے مزدور تھا
۔17 اپریل کو پاکستان بازار اورنگی ٹاون رئیس امروہی گلی نمبردس گلی میں انٹر نیٹ کیبل کا کام کرنے والے نوجوانوں سے دو ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے مقتول ظفر قریب سے برف لے کر گذر رہا تھا ،واردات دیکھ کر ڈاکو کو برف دے ماری تھی مقتول نے ایک ڈاکو کو پکڑا تو اس کے ساتھی نے فائرنگ کردی تین گولیاں لگنے سے ظفر شدید زخمی ہوا اور ڈاکو فرار ہوگئے مقتول سندھی محلہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا،زری کے کارخانہ میں کام کرتا تھا17 اپریل کو اسٹیل ٹاون گلشن حدید فیز 2 بابا رحمت مسجد کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے شوروم مالک خان عالم جاں بحق ہوگیا، مسلح ملزمان مقتول خان عالم سے 8 لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے تھے مقتول گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار تھا اور دو بچوں کا باپ تھا،22 اپریل کو سائٹ سپرہائی وے وزیر بروھی گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سےغنی جان سے گیا پولیس کے مطابق واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا مقتول کے پاس نئی موٹرسائیکل تھی چابی نکال کربھاگا توڈاکووں نےفائرنگ کی، ڈاکوموٹرسائیکل لےکرفرارنہیں ہوسکے
،23 اپریل کو زمان ٹاون کورنگی سو کوارٹر ڈاکووں کی فائرنگ بزرگ شہری 61 سالہ عرفان جان سے گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقتول عرفان کے قاتل فیصل عرف شہزاد بوتل کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم فیصل نے ڈکیتی مزاحمت پر چار بچوں کے باپ کو قتل کیا مقتول راج مستری کا کام کرتا تھا ملزم کے دو ساتھی حمیداللہ عرف صدام اور نعمان بنگالی مفرور ہیں جس کی تلاش جارہی ہے 23 اپریل کو پاکستان بازار اورنگی ٹائون گلشن بہار میں ڈاکوں کی لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکا حسین جاںبحق جبکہ شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوا، 26 اپریل کو شرافی گوٹھ شاہ فیصل پل پردوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے ندیم احمد جان سے گیا پولیس کے مطابق مقتول کورنگی کا رہائشی آن لائن بائیک سروس کارائڈرتھا ،22 اپریل کو عزیز بھٹی گلشن اقبال، بلاک ڈی 13 بارہ دری اپارٹمنٹ، فلیٹ نمبر (بی ٹو) سے 57 سال عمر رسیدہ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی منہ پر کپڑے سے لپیٹی لاش ملی خاتون کی شناخت افشاں بانو دختر صالحین کے نام سے ہوئی تھی، ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے تین یوم کے اندر اس اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اس قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سونے، چاندی اور پیتل کے آرٹیفیشل زیورات اور تقریباً ستر ہزار روپے نقد رقم چرا کر فرار ہو گئے۔
علاوہ ازیں تھانہ زمان ٹاون کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سےاٹھارہ سالہ ثاقب ولد مختیار جاں بحق جبکہ انیس سالہ احتشام ہوا تھا ،مقتول ثاقب گھر کے باہر بیٹھا تھا دو ڈاکوؤں نے آکر مقتول کو تھپڑ مارا اورموبائل فون چھینے کے دوران گولیاں مار کر ثاقب کو قتل کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے تھے۔۔