کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع وسطی کا ہنگامی دورہ

0

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع وسطی کا ہنگامی دورہ

کراچی () کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ضلع وسطی کا ہنگامی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم عباسی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پروجیکٹ ڈائریکٹر نسیم بھٹو، سولڈ ویسٹ کے جنرل مینیجر و ڈائریکٹر، اور کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔


کمشنر نے سرسید گرلز کالج نالہ، جہانگیر آباد نالہ، اور کراچی ٹرانسپورٹ بس اسٹاپ کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ بختیاری یوتھ سینٹر میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے نیو کراچی، قلندریہ چوک، اور کریم آباد انڈر پاس کا بھی دورہ کیا۔

کریم آباد انڈر پاس سے متعلق کمشنر نے ہدایت دی کہ کام کو دن رات جاری رکھتے ہوئے فوری مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کمشنر کو انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ضلع وسطی میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے، نالوں کی صفائی اور صفائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت پر متعلقہ افسران اور عملے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.