اورنگی ٹاؤن ٹینکر کے ٹکر سے باپ اور جوان بیٹا جاں بحق ہو گئے
بیٹا فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا اور باپ کے ساتھ کالج جا رہا تھا
کراچی:
فرسٹ ایئر کا طالب علم والد کے ساتھ امتحان دینے کے لیے کالج جاتے ہوئے تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے والد سمیت جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پاکستان بازارتھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 15 ارم اسٹورکے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جس پر زخمی باپ کو نجی اسپتال جب کہ زخمی بیٹے کو پہلے عباسی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
بعدازاں دونوں باپ بیٹے کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں جاں بحق ہونے والوں میں 37 سالہ عرفان ولد اکبرخان اوراس کا 17 سالہ بیٹا منصورعرفان شامل ہیں، جو منگھوپیرکےرہائشی تھے اور ان کا ٓبائی تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔