اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، نواز شریف

0

 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہیں۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا ہے، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور بھارتی حکام کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں ملکوں کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.