کورنگی میں بھارتی جارحیت کا شکار پانچ سالہ معصوم جاں بحق
ہوا میں ڈرون تباہ کیے جانے کے بعد فائر کی گئی گولی کچی آبادی میں جا گری، بچے کو سینے پر گولی لگی، والدین غم سے نڈھال
کراچی : بھارتی دہشت گردی کا شکار ایک اور معصوم بن گیا۔ آج صبح کورنگی کی کچی آبادی میں اُس وقت قیامت برپا ہو گئی جب ایک پانچ سالہ بچہ، شاہزین، گھر میں بیٹھا تھا کہ ایک نامعلوم گولی آکر اُس کے سینے میں پیوست ہو گئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فضاء میں ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا، جس کے بعد گولی نما شے قریبی علاقے میں واقع ایک گھر میں جا گری۔
متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ "ہوا میں ڈرون موجود تھا، جس سے کچھ نکلا اور گولی ہمارے گھر آ کر گری۔” انہوں نے بتایا کہ گولی سیدھی بچے کے سینے پر لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
شاہزین چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ والدین اور اہلِ علاقہ شدید غم اور صدمے کی حالت میں ہیں۔ متاثرہ خاندان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر آواز اٹھائی جائے۔
سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
—