کراچی :شادمان ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سات افراد زخمی

0

کراچی ( )شادمان ٹاون میں ڈاکووں نے ایک اور نوجوان جان لے لی ،جبکہ شہر قائد میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں تین خوااتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ، امسال ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 39ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14اے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22سالہ انس ولد شکیل جاں بحق ہوگیا اس اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ، پولیس نے موقع معائنے کے بعد لاش کو ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، اس حوالے سے ایس ایچ او عابد شاہ گلوکوز نے بتایا کہ مقتول انس اسٹیٹ ایجنٹ تھا شادمان ٹاون کا رہائشی ا تھا گھر کے کان سے دکان پر جارہتا تھا گھر کئ ےقریب ملزمان نےلوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے انس کو گولیاں ماری اور فرار ہوگئے تاہم ملزمان موبائل اور نقدی چھینے میں ناکام رہے ۔مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ون نزد بجلی نگر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 26سالہ حسن بھٹی زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیں کر تفتیش شروع کردی ،پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی نمبر ایک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے28سالہ ضیاالرحمان زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،اتحادٹاون کے علاقے گلشن غازی میں اندھی گولی لگنے سے 55سالہ الماس زوجہ دلاور زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ،قائد آباد کے علاقے شیر پاوں کالونی میں اندھی گئی گولی لگنےسے 30سالہ شائقہ زوجہ اشتیاق زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ،جمشید کوارٹر کے علاقے مارٹن کوارٹرز میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 23 سالہ نازیہ زوجہ علی رضا زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ، اورنگی ٹاون کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ون ڈی میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے44سالہ سعید اللہ زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ شرافی گوٹھ کے علاقے مانسہرہ کالونی میں اندھی گولی لگنے سے 21 سالہ فیضان ولد اکرم زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.