شاہ لطیف میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے تین افراد جان باہک

0

 

کراچی(  )پورٹ قاسم چورنگی کے قریب آپسی جھگڑے میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود رزاق آباد پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور موقع سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالہ عثمان ولد منصف ، 25 سالہ توقیر ولد محمد صدیق اور 30 سالہ توصیف ولد محمد بشیر جبکہ زخمیوں کی 20 سالہ نعمان ولد محمد بشیر ،45 سالہ منصف ولد عبد اللطیف،محمد رفیق اور سعید الرحمن کے ناموں سے ہوئی۔ایس ایچ او امین کھوسہ کے مطابق ذاتی دشمنی کے باعث قریبی رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا ہوا۔تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس بھی موقع پر موجود تھی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر شاہ لطیف پولیس کے حوالے کیا۔ گرفتار ملزم منیر کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں پارٹیاں آپس میں رشتہ دار ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گھر سے ناراض ہوکر بیوی اپنے والد کے گھر گئی ہوئی تھی۔لڑکے والوں کی فیملی کے افراد پیر کی صبح خاتون کو واپس گھر لانے کے لیے اس کے میکے گئے جہاں ان کا جھگڑا ہوا ۔دونوں کے درمیان لاٹھی اور ڈنڈے چلے ۔اس دوران لڑکی کے بھائی منیر نے اپنے بہنوئی اور ان کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ ڈنڈوں کے وار سے لڑکی والوں کے بھی دو افراد زخمی ہوئے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.