ایف بی ایریا سے بوری بند لاش برآمد، بیٹوں کے ہاتھوں باپ قتل

0

کراچی : ایف بی ایریا سے بوری بند لاش ملنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

 

ایس ایچ او یوسف پلازہ راشد الرحمٰن کے مطابق مقتول خاور انجم پیشے کے لحاظ سے حکیم تھا اور اس کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ مدرسہ ذکریا خیریا میں ایک کمرے میں مقیم تھا۔

 

پولیس کے مطابق خاور انجم کے بیٹوں، ابراہیم اور افضل، نے مبینہ طور پر پہلے والد پر تشدد کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں لاش کو بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے کے لیے لے جا رہے تھے کہ پولیس نے مشکوک حرکات دیکھ کر انہیں روک لیا۔

 

تلاشی کے دوران بوری سے لاش برآمد ہونے پر دونوں بیٹوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ قتل کے اصل محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.