ہمیں خطرہ ہے سیز فائر جاری نہ رہ سکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہمیں خطرہ ہے سیز فائر جاری نہ رہ سکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت میں جو اندرونی سیاست کی صورتحال ہے۔ اس میں ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر جاری نہ رہ سکے۔ اگر سیز فائر جاری نہ رہا تو یہ خطے اور دنیا کے لیے بہت خطرناک ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا جاری رہنا وزیراعظم شہباز شریف، صدر ٹرمپ اور مودی کے لیے بھی امتحان ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ سیز فائر جاری رکھنے کے امتحان میں ہم سب کامیاب ہوں۔ عوام کو امیدیں ہیں کہ کوئی راستہ نکلے گا اور بات چیت سے امن قائم ہوگا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال نہیں چاہتے کہ دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی تیاری پکڑیں۔ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم بنے، جہاں مستقبل میں شکایتیں لے جائیں۔