نیتن یاہو کا غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

0

 

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملو ں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی کے ٖفضائی حملے اور زمینی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اعلان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مزید شدت آگئی، ایک گھنٹے کے دوران 30 فضائی حملے کئے گئے ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے النصر اسپتال پر بھی بمباری کی گئی، صبح سے اب تک 23 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

اسرائیلی فوج نے النصر اپستال کی فارماسیوٹیکل لیبارٹری اور اسپتال لائے جانے والے زخمیوں پر بھی بمباری کی۔ انڈونیشین اسپتال پر حملے اور محاصرہ، بُلڈوزر سے اسپتال کی دیوار گرا دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.