جامعہ کراچی نے شبعہ اردو کی طالبہ شمسہ صباحت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی
کراچی ()جامعہ کراچی نے شبعہ اردوکی طالبہ شمسہ صباحت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی، طالبہ شمسہ صباحت نےاپنا مقالہ پروفیسرڈاکٹرعظمیٰ فرمان کی نگری میں مکمل کیا۔تحقیقی مقالے میں پاکستانی جامعات کےشعبہ ہائے اردو کے تحقیقی جرائد کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے ان جرائد کا بنیادی مقصد نئی تحقیق کو ہرخاص وعام تک پہنچانا ہے اس لیے نئے جرائد کے اضافے سے اسکالرزکواپنی تحقیق لوگوں تک پہنچانے کے لیے وسیع پلیٹ فارم مہیا ہورہا ہے لہذا اس مقالے میں ان جرائد کے تمام پہلوؤں کوزیربحث لایا گیا ہےجن میں شامل موضوعات،اصول،تحقیق وطریقہ اندراج،زبان واسلوب،رفتاراورمجموعی معیارکوباریک بینی سے پرکھا گیا ہے محققین کے مطابق شمسہ صباحت یہ مقالہ تحقیق کے طالب علموں کے لیے بہت ہی کارگرثابت ہوگا،طالبہ نے کامیابی سے اپنا مقالہ مکمل ہونے پراپنی نگراں وچیئرپرسن شعبہ اردو جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹرعظمیٰ فرمان، سینئراساتذہ،غیر تدریسی عملے، والدین اوردوست واحباب کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔