چین پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ میں ساتھ دے گا: چینی وزیرِ خارجہ

0

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا۔

اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران چینی وزیرِ خارجہ نے یہ بات کہی ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.