عید کے موقع پر پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام، 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

0

 

 

اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ان خصوصی ٹرینوں کا مقصد شہریوں کو بروقت، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

 

تیسری ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ چوتھی اسپیشل ٹرین اسی روز رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی۔

 

پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے سفر کا آغاز کرے گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ادارے کی اولین ترجیح ہے کہ مسافر عید کے پرمسرت موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں اور ان کا سفر محفوظ و آرام دہ ہو۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.