کراچی : کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو لاکھوں مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار*

0

 

کراچی: کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں 10 سے زائد ڈاکو باڑے سے لوکھوں مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں مویشی چھیننے کی وارداتیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

 

کراچی میں کاٹھوڑ کے قریب ڈاکوؤں نے کیٹل فارم پر دھاوا بول دیا اور 13 بیل اور بچھیا چھین کر فرار ہوگئے۔

 

کیٹل فارم انتظامیہ نے بتایا کہ رات 2 سے 4 کے درمیان 10سےزائدڈاکوؤں نےواردات کی، ڈاکووں کا گروہ ٹرک بھی ساتھ لایاہواتھا۔

 

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چھینےگئےمویشی کی مالیت 30 سے 40 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے‌۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں اور مقدمہ درج کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.