ایف ائی اے کی کاروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کرنسی کی غیر قانونی لین دین میں ملوث شخص کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔*
*ایف آئی اے نے چندریگر روڈ کراچی پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم منیب کو حراست میں لیا۔ ملزم غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث پایا گیا اور اس کے قبضے سے 13 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔*