پاکستان اور برطانیہ کے مابین بذریعہ انٹرپول جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات کے تبادلوں سے متعلق اجلاس

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کا انٹرپول ڈیسک ڈی آئی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشنز کی نگرانی اور ماتحتی میں کام کرے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پاکستان اور برطانیہ کے مابین بذریعہ انٹرپول جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات کے تبادلوں سے متعلق اجلاس ہوا سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل(Adam Smith International)کے اے ڈی جی اشرف ذبیرصدیقی،ڈی آئی جی میروائز نیاز،ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز،اسٹبملیشمنٹ،آئی ٹی سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان انٹرپول کے ذریعے جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات کے تبادلوں کوموثراورکامیاب بنانے کے حوالے سے جاری UPSCALE پروگرام پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو برطانیہ میں مختلف جرائم بالخصوص جنسی جرائم میں سزایافتہ اورملوث شہریوں سے متعلق معلومات کے تبادلوں اوردونوں ممالک کے اشتراک سے نگرانی کےنظام کے متعلق بتایا گیا۔برطانیہ جرائم پیشہ بالخصوص جنسی جرائم میں ملوث افراد کی نگرانی کرتا ہے اورآبائی ممالک اور شہروں میں سفرکرنے والوں کے متعلق ان کے ممالک اورصوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوذریعہ انٹرپول نگرانی کے لئے درخواست بھی کرتا ہے۔پاکستان کے تمام صوبوں اورقانون نافذ کرنے والے وفاقی اداروں میں انٹرپول ڈیسک اورفوکل پرسن تعینات ہیں۔ان انٹرپول ڈیسک کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کی معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہےجرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات کے تبادلہ کا دورانیہ طویل ہونے کی وجہ سے تاخیرکا سامنا کرنا پڑتا ہےدونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کومزید آسان اوربروقت بنانے کے لیے تاخیرکا سبب بننے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے، انہیں حل کرتے ہوئے مکمل ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے اورمقررہ مدت میں فراہمی کو ممکن بنایا جائے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس میں بتایا کہ ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹیگیشن سندھ پولیس کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان ذریعہ انٹرپول معلومات کے تبادلوں اورفراہمی ودیگرمعاملات کے حوالے سے فوکل پرسن ہونگے۔سندھ پولیس کا انٹرپول ڈیسک ڈی آئی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشنز کی نگرانی اورماتحتی میں کام کرے گا،برطانیہ میں جرائم بالخصوص جنسی جرائم میں سزایافتہ اورملوث ملزمان کے آبائی شہرسفرکرنے سے متعلق انٹرپول کی معلومات پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم کے ذریعے متعلقہ پولیس اسٹیشن اورشعبہ انٹیلیجنس کوفراہم کی جائیں گی،متعلقہ پولیس اسٹیشنزاورشعبہ انٹیلیجنس ایسے ملزمان کی نگرانی کویقینی بناتے ہوئے رپورٹ ارسال کرے گا،کسی بھی قسم کی معلومات کے تبادلے کوبروقت اوریقینی بنانے کے لیے ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل، انٹرپول اورسندھ پولیس ملک کرکام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.