صدر اور وزیراعظم نےسیدعاصم منیرکو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘ سے نواز دیا

0

 

 

اسلام آباد: ایوان صدر میں آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینےکی تقریب ہوئی۔

 

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف عاصم منیرکو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔

 

تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدرن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے ۔

 

تقریب میں ارکان پارلیمنٹ،غیر ملکی سفارت کار، سول اورعسکری حکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی شریک تھے ۔

 

تقریب میں گلگت بلتستان کےگورنر اور وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.