نارتھ کراچی: نامعلوم مسلح ملزمان کی لوٹ مار، خاتون اور بچے یرغمال

0

 

 

کراچی () نارتھ کراچی کے علاقے اجمیر نگری سیکٹر 5-C/4 میں افس کے سوٹ میں ملبوس 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے لوٹ مار کی واردات کے دوران خاتون اور ان کے بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

 

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون، مسز عمیر، جو کہ سینئر صحافی عمران الرحمن کی بھانجی ہیں، ملیر سے اپنے میکے آئی تھیں۔ اس دوران مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا اور طلائی زیورات جن میں بالیاں، انگوٹھی اور چین شامل ہیں، چھین کر فرار ہو گئے۔ لوٹے گئے سامان کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

 

واقعے کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کرا دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے شکایت درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.