ڈیرہ اسمعٰیل خان: فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے کرلی گئی، جب کہ چوتھے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔