عوامی شکایت پر ائی جی سندھ کا بڑا ایکشن ۔تھانیدار اور سیلز کے انچارج سمیت نو افسر و اہلکار معطل
کراچی ؛سندھ پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔انچارج اینٹی سٹریٹ کرائم کیماڑی اور ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن سمیت نو افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے بھی کمپنی بھیج دیا گیا ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری اختر,
ڈی آئی او، اے وی ایل سی مختیار احمد پنہور, انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم راجہ خالد ,اے وی ایل سی افسر غلام شبیر بلو،انچارج موچکو چیک پوسٹ فخر اقبال ،گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز گیٹ پر موجود شعیب خان اتحاد ٹاؤن تھانے کے فاروق اور رضوان
ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون کے اہلکار سرور کا نام بھی لسٹ میں شامل ہیں جنھیں بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے ۔
معطل کیے جانے والے اہلکار دن میں کم سے کم ایک مرتبہ بی کمپنی میں حاضری دینے کے پابند ہوں گے۔مذکورہ کاروائی عوامی شکایت کی روشنی میں کی گئی جس کے اوپر ائی جی سندھ نے یہ ایکشن لیا ۔