کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی منشیات فروشوں، گٹکا مافیا اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد گرفتاریاں

0

کراچی : اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو)/سی آئی اے کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات، گٹکا و ماوا اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے کئی اہم گرفتاریاں کی ہیں اور ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی میں ایس آئی یو نے موچکو تھانے کی حدود میں واقع چھانی گوٹھ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش ریاض علی ولد محمد حسن کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے شراب کی 25 پوائنٹس برآمد ہوئیں، جس پر اس کے خلاف ¾ امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں واقع سونا چاندی شادی ہال کے قریب چھاپہ مار کر گٹکا اور ماوا کی بڑی مقدار برآمد کی۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان: ارباز علی ولد ممتاز
حافظ اللہ ولد اجمل خان اور مطیع اللہ ولد ولی جان
کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2380 ماوا کی پڑیاں اور 1823 گٹکا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا اور ماوا کی سپلائی میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف 4/8 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تیسری بڑی کارروائی میں ایس آئی یو نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر نیشنل ہائی وے سٹی گارڈن، تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں چھاپہ مار کر ایک اسٹریٹ کرمنل ثاقب قریشی عرف سنی ولد اصف منور کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، ایس آئی یو کراچی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.