کراچی : نوجوان پر تشدد کرنے والے امیر زادے کو گزری پولیس نے گرفتار کرلیا ۔مقدمہ درج

0

 

 

 

کراچی :ڈیفنس اتحاد کمرشل کے قریب گاڑی میں امیر زادے کی جانب سے موٹرسائیکل سوارشہری کوتشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کامقدمہ گزری تھانے میں درج ،

 

مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا۔ گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل کے قریب گاڑی میں سواربااثرشخص کی جانب سے موٹرسائیکل سوارشہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کامقدمہ الزام نمبر 25/278 بجرم دفعہ 506بی ، 354، 342، 34/504 کے تحت واقعے کےعینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں گزری تھانےمیں درج کرلیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق وہ31 مئی کو اتحاد کمرشل ریکوری کے لیے گیا ہواتھا اس دوران دیکھا کہ ایک لینڈ کروزرمیں اورموٹرسائیکل کے درمیان معمولی حادثہ ہوا،اس دوران لینڈ کروزر کے مالک جس کا نام وہاں پرموجود لوگوں سے سلمان فاروقی معلوم ہوا نے اپنے مسلح گارڈ اورڈرائیورکے ذریعے موٹرسائیکل سوارکواسلحہ کے زور پر اپنی گاڑی میں محصور کرکےزدوکوب کیا،گالج گلوچ اوردھمکیاں دیں موٹر سائیکل سوارکے ساتھ لیڈیزنے گاڑی کے مالک کو ہاتھ جوڑ کرمنت سماجت کی مگرگاڑی کے مالک نے دھکے دیکردھتکار دیا اس چیزکووہاں موجود کافی لوگوں نے

دیکھااورویڈیو بنا کرسوشل،میڈیا پربھی اپ لوڈ کیا میں ایک شہری کی حیثیت سے رپورٹ کرنا آیا ہوں،میرا دعویٰ ہے کہ گاڑی کے مالک سلمان فاروقی،ڈرائیوروگارڈ پراسلحے کے زورپرموٹرسائیکل کوگاڑی میں محصور کرکے زدو کوب کرنا،گالج گلوچ اور دھمکیاں دیناخاتوان کودھکے دیکراس کی عفت میں خلل پیدا کرنے کا ہے لہذا قانونی کاررروائی کی جائے اس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے شخص کے ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا ہے تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جاچکی ہے۔ ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔ گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتراورگھرپربھی چھاپہ مارا گیا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی شبہ ہے کہ ملزم روپوش ہوگیا ہے انھوں نے بتایا کہ شہری پر تشدد کے واقعے کی اطلاع پولیس کونہیں دی گئی تھی،متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جارہی ہے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ۔متاثرہ شہری کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل کے قریب موٹرسائیکل سوارشہری کو سرعام تشدد کانشانہ بنانے کے واقعے میں نامزد گاڑی سواربااثر شخص سلمان فاروقی کو گرفتارکرلیا گیا ، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہری پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو ڈی ایچ اے سے گرفتار کرکے گزری تھانے کے لاک اپ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.