منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، وزیر داخلہ سندھ نے ٹاسک فورس کی قیادت سنبھال لی

0

 

 

 

 

کراچی : سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی خود قیادت کریں گے۔ کراچی پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام کارروائیوں کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کی جائے گی اور کسی بااثر ملزم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔ وزیر داخلہ نے سخت الفاظ میں واضح کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے ایس ایس پیز سے بازپرس ہو گی۔

 

آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ منشیات فروشوں کی درجہ بندی پر کام جاری ہے اور نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اجلاس سے قبل وزیر داخلہ نے KPO کے آڈیٹوریم اور کیفے ٹیریا کا افتتاح بھی کیا، جبکہ 15 افسران کو ترقی کے رینک لگا کر مبارکباد دی گئی۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، اس لعنت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.