لیفٹ اباد میں ہوٹل پر فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت چار افراد زخمی

0

کراچی )
شریف اباد کے علاقے کے علاقے لیاقت آباد الکرم اسکوائر، بلاک فور میں واقع ایک ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکنان سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب چار مسلح ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور ہوٹل پر بیٹھے افراد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں عدیل علی عرف علی بلڈر، ان کا ڈرائیور، دو قریبی ساتھی اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔دیگر زخمیوں میں مصطفیٰ، خالق اور اشفاق کے نام شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کا تعلق اسی علاقے سے ہے اور ان کا تعلق ایم کیو ایم سے جوڑا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ نے موقع سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹڈ حملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر اسپتال میں سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنے کے باعث ماحول کشیدہ ہو گیا، جس کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور جلد ہی واقعے میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.