ایڈیشنل ائی جی کراچی نے عید الاضحی پر سخت سیکیورٹی کی ہدایت جاری کردی۔

0

 

 

کراچی :ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت جاریہ کی ہے کہ تمام زونل ڈی آئی جیز اپنے اپنے ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ عید الا ضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے اقدامات نا صرف فول پروف بنائے جائیں بلکہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچنگ جیسے اقدامات کو بھی مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔مساجد، امام بارگاہوں، شاپنگ مولز ، مارکیٹس اور مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کو تھانہ جات کی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے اور مارکیٹس کے منتظمین اور مویشی منڈیوں کے ذمہ داران سے باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے ۔تمام مرکزی مساجد ، امام بارگاہوں ، اور عیدگاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔گاڑیوں کی پارکنگ کو مساجد ، امام بارگاہوں ، اور عید گاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات سے دور رکھا جائے۔انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کو ہر سطح پر مربوط اور موُثر بنایا جائے ۔قربانی کی کھالوں کے کلیکشن پوانٹس اوراجتماعی قربان گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے. شہر کے تمام حساس مقامات ، تفریحی مقامات اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی پوائنٹس ہرگز خالی نہ چھوڑے جائیں ۔ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت اور سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پوائنٹس پر چیکنگ کا پابند بنایا جائے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے بنیادی فرائض میں کوئی بھی غفلت یا لاپروائی نا برتی جائے۔ok

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.