نیپرا نے کے الیکٹرک کے نقصانات کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا

0

 

کرے کوئی بھرے کوئی نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی چوری کے نقصانات بل دینے والے صارفین سے لینے کی اجازت دے دی ہے۔

 

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے عوام سے زیادتی کی انتہا کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے نقصانات کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا ہے اور کے الیکٹرک کو باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین سے 50 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

کے الیکٹرک نے 23-2017 کی مدت کے دوران 76 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست دی تھی۔ نیپرا نے کے ای کی واجب الادا رقوم کی جزوی ادائیگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کا بوجھ غریب صارفین پر ڈال دیا ہے۔

 

کمپنی کو مالی سال 2017 سے 2023 کے ملٹی ٹیرف کی منظوری دی گئی۔ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور کے الیکٹرک کلیمز کی ادائیگی کرے گی۔ کے الیکٹرککو رائٹ آف کلیمز کی ادائیگیوں کا صارفین پر اثر نہیں پڑے گا۔

 

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے یہ وہ نقصانات ہیں جو اس کو بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی یا بجلی چوری کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کے ای نے اپنی نا اہلی دور کرنےکے بجائے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے شہریوں کو ہی نشانہ بنا ڈالا ہے۔

 

دوسری جانب نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ عوامی سماعتوں اور طویل مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے اور اس کیس میں تمام متعلقہ فریقین کو اپنی رائے پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد کنٹرول پیریڈ سے متعلق زیادہ تر زیر التوا معاملات اختتام کو پہنچ چکے۔

 

نیپرا اس سے قبل عدم ریکوری کا بوجھ عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ دے چکا ہے اور وفاقی حکومت نے نیپرا کا یہ فیصلہ چیلنج کیا ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.