جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ 10 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داری نبھائیں گے۔