کراچی: ماڑی پور میں کیمیکل کے گودام میں اتش زدگی ۔

0

 

 

*ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب واقع کیمیکل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پرفیوم کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔*

 

*فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ موجود ہے، کیونکہ وہاں موجود کیمیکل اور آتش گیر مواد آگ کو ہوا دے رہے ہیں۔*

 

*ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے پرفیوم کے گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے بعد دھویں کے بادل فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔*

 

*ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔*

Leave A Reply

Your email address will not be published.