سندھ اسمبلی: 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش
سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ 10 ویں بار سندھ کا بجٹ پیش کر رہا ہوں، سندھ کے عظیم لوگوں کی خدمت کرنا ایک اعزار ہے، ان شاء اللّٰہ آگے بھی کرتا رہوں گا، یہ ایک جامع بجٹ ہے، مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کا حجم 34 کھرب 51 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان
مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو 12 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا، تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور فلاحی شعبے کے لیے اضافی فنڈز مختص کیا ہے، صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں،
بجٹ تقریر میں اپوزیشن کا شور شرابہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے گرد جمع ہو گئے، جنہوں نے احتجاج اور خوب شور شرابہ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ زراعت کے فروغ کے لیے ڈرپ اریگیشن پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کلسٹر فارمنگ کے منصوبے شروع کیے جائیں گے،تعلیم کے بجٹ کو مرکز سے اسکولوں کی سطح پر منتقل کر دیا جائے گا، اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو انتظامی اخراجات کے لیے براہِ راست فنڈز دستیاب ہوں گے، معذور افراد کے لیے سہولتیں بڑھائی جائیں گی، سندھ بھر میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے،سینٹرز میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے، کیریئر کونسلنگ اور ڈیجیٹل خواندگی کے پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، سندھ میں پروفیشنل ٹیکس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موٹر وہیکل ٹیکس میں کمی، سیلز ٹیکس کو آسان بنانے کے لیے نیگیٹو لسٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، گورننس کو جدید بنانے اور معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات بھی بجٹ میں شامل ہیں، بجٹ میں جاری اخراجات کی مد میں 2,149.4 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اسپتالوں اور جامعات کو دی گئی اضافی گرانٹس جاری اخراجات میں اضافے کی وجہ ہیں، الیکٹرک بسوں کے قافلے میں اگست 2025ء تک مزید 100 بسیں شامل کی جائیں گی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یلو لائن تکمیل کے قریب ہے، ریڈ لائن منصوبہ 50 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ میں مصنوعی ذہانت سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے شامل ہیں، کورنگی کاز وے پل، شاہراہِ بھٹو کی بہتری کےلیے اقدامات بھی بجٹ کا حصہ ہیں، معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس بڑھایا گیا ہے، فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مد میں خصوصی گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی، بجٹ سندھ کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، یہ ایک جامع بجٹ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سماجی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی جدت اور اقتصادی خودمختاری کے لیے پرعزم ہیں، غریب اور ہونہار طلبہ کی معاونت کے لیے انڈونمنٹ فنڈ میں 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، 146.9 ارب روپے صحت کے اداروں اور یونٹس کو گرانٹس کی مد میں دیے جائیں گے، صحت کے لیے 326.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے لیے 19 ارب روپے مختص کیے ہیں، پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹو کے لیے 16.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں، ایمبولینس سروس اور موبائل تشخیصی یونٹس کو دیہی علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کر دیا گیا، تعلیم کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 99.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، صحت کے لیے 45.37 ارب روپے اور آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 73.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، بلدیاتی حکومتوں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ 132 ارب روپے رکھا گیا ہے، نئے بجٹ میں کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے شامل ہیں، سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کےلیے رقوم مختص کی ہیں، کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی، بجٹ میں ڈیجیٹل گورننس کےلیے بھی کئی اقدامات ہیں، ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے صوبائی بجٹ میں زرعی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی جائے گی، 2 لاکھ سے زائد کسانوں کو سبسڈی اور جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے لیے ہاری کارڈ کا اجراء ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، عالمی برادری سے کہتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، یہ جنگ دنیا بھر کے لیے ایک خطرے کا باعث بنے گی۔
امن و امان کیلئے بجٹ میں اضافہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس سال امن و امان کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کرائم میں بڑی کمی آئی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے، کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن کیے، کئی وارداتیں ناکام بنائیں، منشیات کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے، کئی منشیات فروش گرفتار کیے گئے، ہائی ویز پر اے آئی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے، این آئی سی وی ڈی میں پورے پاکستان سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں اس سال 308 لیور ٹرانسپلانٹ کیے گئے، جے پی ایم سی میں 2 سال کے دوران بستروں کی تعداد دگنی کی گئی ہے، ایس آئی یو ٹی صحت کا جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ بن گیا ہے، ایس آئی یو ٹی کے پاس پاکستان کا سب سے بڑا ڈائیلائیسز سینٹر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک اصلاحات کے لیے کئی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، پولیس میں 25 ہزار سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں، پولیس کے لیے صحت کی سہولتوں میں اضافہ کیا گیا، پولیس شہداء پیکیج میں اضافہ کیا گیا، پولیس اسٹیشن کی سطح پر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، ایس ایچ اوز کو مالیاتی اختیارات دیے گئے، آئی ٹی سےنوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے، آئندہ سال 35 ہزار طلبہ کو تربیت دینے کا پروگرام ہے، نئے سال میں تعلیم کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، یونیسیف کی مدد سے ہزاروں اسکولوں کی مرمت کی گئی، نئے منصوبوں کے لیے 20 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی، توانائی، پائیدار ترقیاتی اہداف کو ترجیح دی ہے، صحت کی سہولتوں کو جدید بنانا ہے تاکہ سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے، صاف پانی اور نکاسیٔ آب کی فراہمی کی جائے گی تاکہ عوامی صحت بہتر ہو۔
اسرائیل کے ایران پر حملے کیخلاف قرارداد منظور
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے خلاف قرارداد پیش کی جو اسمبلی نے کثرتِ رائے سےمنظور کر لی۔
اس کے ساتھ ہی سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر 16 جون کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
علی امین گنڈاپور کا فاٹا، پاٹا پر وفاقی حکومتی ٹیکس ماننے سے انکار
علی امین گنڈاپور کا فاٹا، پاٹا پر وفاقی حکومتی ٹیکس ماننے سے انکار
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فاٹا اور پاٹا پر وفاقی حکومت کا ٹیکس ماننے سے انکار کر دیا۔
ایران پر اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا: بلاول بھٹو
ایران پر اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کے ایران پر بلا اشتعال حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے آئی ایم ایف کا قرض اتارنے کیلئے تجویز پیش کر دی
محمود خان اچکزئی نے آئی ایم ایف کا قرض اتارنے کیلئے تجویز پیش کر دی
پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔
بلوچستان کا بجٹ 17جون کو پیش ہو گا
بلوچستان کا بجٹ 17جون کو پیش ہو گا
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17جون کو پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔
ایسا بجٹ لا رہے ہیں جو اعداد کا مجموعہ نہیں ترقی کا روڈ میپ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
ایسا بجٹ لا رہے ہیں جو اعداد کا مجموعہ نہیں ترقی کا روڈ میپ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان کے آئندہ بجٹ پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ایران میں موجود پاکستانیوں کیلئے ہاٹ لائنز قائم کردی گئی ہیں، اسحاق ڈار
ایران میں موجود پاکستانیوں کیلئے ہاٹ لائنز قائم کردی گئی ہیں، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوگا، سیکریٹری خارجہ کا ایران میں پاکستانی سفیر سے رابطہ ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا: مالی سال 26-2025 کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار
خیبر پختونخوا: مالی سال 26-2025 کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار
خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا کے مالی سال 26-2025 کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے۔
اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا؟ ملیحہ لودھی
اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا؟ ملیحہ لودھی
پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنےکے لیے گرین سنگل دیا؟ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
گورنر کے پی کا بجٹ اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط سے انکار
گورنر کے پی کا بجٹ اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط سے انکار
گورنر کے پی نے کہا کہ تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد سمری پر دستخط کروں گا
سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستانی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے: پی اے اے
سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستانی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے: پی اے اے
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے۔
سینیٹ اجلاس، ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد منظور
سینیٹ اجلاس، ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد منظور
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا مؤقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے: طاہر محمود اشرفی
اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا مؤقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے: طاہر محمود اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔
اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف
اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسرائیل، فلسطین اور ایران کا تنازعہ بڑھتا نظر آ رہا ہے: ملک محمد احمد خان
اسرائیل، فلسطین اور ایران کا تنازعہ بڑھتا نظر آ رہا ہے: ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطین اور ایران کا تنازعہ بڑھتا نظر آ رہا ہے۔
ایران میں پاکستانی زائرین کیلئے کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم، انخلاء پر غور
ایران میں پاکستانی زائرین کیلئے کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم، انخلاء پر غور
زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹےفعال رہے گا
اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔
اہم خبریں
اسرائیل کا حملہ، ایران کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شہید
اسرائیل کا حملہ، ایران کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شہید
اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے، دارلحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی کئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔۔
اسرائیلی حملہ، سربراہ ایرو اسپیس پاسدارانِ انقلاب گارڈز سمیت 20 سینئر کمانڈرز شہید
اسرائیلی حملہ، سربراہ ایرو اسپیس پاسدارانِ انقلاب گارڈز سمیت 20 سینئر کمانڈرز شہید
اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے ایرو اسپیس کے سربراہ سمیت 20 سینئر کمانڈرز شہید ہو گئے۔ ۔
دنیا بھر میں سفارتی مشنز بند کر رہے ہیں: اسرائیلی سفارتخانہ سوئیڈن
دنیا بھر میں سفارتی مشنز بند کر رہے ہیں: اسرائیلی سفارتخانہ سوئیڈن
سوئیڈن میں اسرائیلی سفارت خانے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سفارتی مشنز بند کر رہے ہیں۔۔
گنڈاپور کا فاٹا، پاٹا پر وفاقی حکومتی ٹیکس ماننے سے انکار
گنڈاپور کا فاٹا، پاٹا پر وفاقی حکومتی ٹیکس ماننے سے انکار
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فاٹا اور پاٹا پر وفاقی حکومت کا ٹیکس ماننے سے انکار کر دیا۔۔
محمود اچکزئی کی IMF کا قرض اتارنے کیلئے تجویز
محمود اچکزئی کی IMF کا قرض اتارنے کیلئے تجویز
پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔ ۔