ایڈیشنل ائی جی کراچی کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس
ایڈیشنل آئی جی کراچی محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پلان کو فول پروف بنانے، علماء کرام کی سیکیورٹی یقینی بنانے اوردہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردیں ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام 1447ھ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، فقہ جعفریہ کے علمائے کرام، جلوس و مجالس کے منتظمین اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک انتظامات، روڈ استرکاری، تجاوزات، اور لوڈ شیڈنگ جیسے اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علماء اور منتظمین نے گزشتہ انتظامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چند تجاویزپیش کیں جنہیں ایڈیشنل آئی جی نے غور سے سنا اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ایڈیشنل آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ سول اداروں سے رابطہ کر کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے سیکیورٹی پلان کو فول پروف بنانے، علماء کرام کی سیکیورٹی یقینی بنانے اوردہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں۔جلوسوں کے لیے متبادل ٹریفک روٹس مقررکرنے اورٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنانے پر زوردیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر کراچی پولیس چیف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی