اسکردو ایئرپورٹ پر تاریخ رقم، پہلی بار ایک دن میں 7 پروازوں کی لینڈنگ

0

 

 

کراچی:اسکردو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے نیاسنگ میل عبور کرلیا، جہاں ایک دن میں 7 طیاروں نے رن وے پر لینڈ کیا ہے۔

 

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جمعرات کو اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک دن میں 14 (دو طرفہ) پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

 

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے اسکردو کے لیے پروازیں اڑی۔ جن میں سے پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں۔ اس کے علاوہ ایک فوجی جہاز کی بھی آمد و رفت ہوئی ہے۔

 

پی اے اے حکام کے مطابق اسکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاس ہیں۔

 

*اس سے پہلے کتنی پروازوں کا ریکارڈ تھا؟*

 

پی اے اے ترجمان سیف اللہ نے بتایا کہ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ ایک دن میں چھ پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف ہوچکا ہے اور یہ جولائی 2023 میں ہوا تھا، جبکہ عام طور پر اس ایئرپورٹ سے دن میں ایک سے تین فلائٹس آپریٹ ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.