پیپلز پارٹی ضلع جنوب کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منائی گئی
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ضلعی دفتر میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد
سالگرہ کی تقریب میں معروف سماجی ورکر اور ایدھی فاؤندیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی مہمان خصوصی تھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے مہمان خصوصی فیصل ایدھی، جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی و صدر پی پی پی ضلع جنوبی جاوید ناگوری جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع جنوبی انجینئر تیمور سیال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا تقریب میں پیپلز لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموں سینئر نائب صدر پی پی پی ضلع جنوبی حاجی عبدالمجید ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کراچی شکیل چوہدری ، سیکریٹری اطلاعات پی پی پی ضلع جنوبی فرید میمن ، لیاری سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی یوسف بلوچ ، ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ کریم ، لیاری ٹاؤن چیئرمین ناصر کریم ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ عثمان ہنگورو ، پی پی پی ضلع جنوبی کے تمام سٹی ایریا کے عہدیداران ذیلی تنظیموں کے عہدیداران سابق صدر پی پی پی ضلع جنوبی خلیل ہوت پی پی پی ڈیجیٹل ہیڈ سمیتہ سید یوسی و وارڈز کے عہدیداران منتخب بلدیاتی نمائندگان اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان بالخصوص خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدھی فاؤندیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف ہمارے بلکہ دُنیا کے لئے مشعل راہ ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا فلسفہ بھی انسانی خدمت تھا اُنہوں نے مختصر وقت میں عوامی خدمت کے لئے بیش بہا کام کیا اور آخر دم تک وہ عوامی خدمت میں مصروف رہیں مجھے آج بھی یاد ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ایدھی ہوم کھارادر میں منائی جاتی تھی مرحوم عبدالستار ایدھی صاحب تقریباً ہر سال شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹتے تھے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر مُبارکباد پیش کرتا ہوں
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی و صدر پی پی پی ضلع جنوبی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عزم و ہمت جدوجہد عوامی خدمت اور حُب الوطنی کا ایک درخشاں ستارہ ہیں جو تا روز آخر چمکتا رہے گا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت کے لئے کوشاں رہیں جاوید ناگوری نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ملک دشمن بھارت کو سرحدوں پر زمین سے آسمان کی اونچائی تک بدترین شکست سے دوچار کیا مگر اُس کے بعد بین الاقوامی محاذ پر جو جنگ لڑی جانی ہے وہ بھی اہم ہے یہ شہید بی بی کی ہی تربیت ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترجمانی کی اہم ذمہ داری قبول کی اور سفیر امن بن کی بلاول بھٹو نے اپنی ذمہ دارای کو ایسے احسن طریقے سے نبھایا کہ آج اقوام عالم اور نہ صرف دُنیا کی تمام طاقتین بلکہ بھارت کے دوست ممالک بھی پاکستانی مؤقف اور مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں سمجھ رہے ہیں۔ جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع جنوبی تیمور علی سیال کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوری نظام رائج کرنے کے لئے جدوجہد کی ظلم و ستم سہے صعوبتیں برداشت کی مگر وہ آخر دم تک وہ عوام کے ساتھ رہیں آج اُن کا لخت جگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کی خدمت میں مصروف ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جیالے ہیں تقریب کے دوران فضا شہید محترمہ بے نظیز بھٹو اور بلاول بھٹو کے نعروں سے گونجتی رہی تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا