ایران پر امریکا کے حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں تھے، نیٹو
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بالکل نہیں بنانے چاہئیں، امریکی حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں تھے۔
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں پریس بریفنگ کے دوران نیٹو چیف نے کہا کہ اتحادی ممالک نے بارہا ایران پر جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریاں نبھانے پر زور دیا۔