مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی کراچی میں گمشدگی، وزرائے اعلیٰ بلوچستان و سندھ کا رابطہ

0

 

 

 

 

کراچی: گوادر سے منتخب رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی کراچی ضلع کورنگی تھانہ سعود اباد میں گمشدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

اس واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا، اور مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی گمشدگی پر گہری تشویش ہے، اور حکومت بلوچستان اس معاملے پر سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔

 

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.