محرم الحرام میں اسلحہ کی نمائش، غیر اجازت شدہ مجالس و جلوسوں پر پابندی عائد — محکمہ داخلہ سندھ

0

 

 

کراچی : محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جب کہ تمام اسلحہ لائسنس بھی اس عرصے کے دوران معطل رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت منعقد کی جانے والی مجالس، جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی، اور صرف ان اجتماعات کی اجازت ہوگی جن کے لیے پیشگی اجازت حاصل کی گئی ہو۔

 

اعلامیے کے مطابق محرم کے دوران پانچ یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے امن و امان قائم رکھنے میں کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.