بھارت معرکہ حق کبھی بھلا نہیں سکے گا، دوبارہ حملہ کیا تو بلا جھجھک جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

0

 

 

کراچی:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل تک جنوبی ایشیا میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا اور حقِ خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسن پیش کرتا ہوں۔

 

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دوست ملک کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتا ہوں۔

 

انہوں نے کہاکہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے، معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ حق خودارادیت کے حصول میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، خطے میں مستحکم امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرناممکن ہے، ہمارا دشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بہانے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے، پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب نے خطےکو ایک بڑے تنازع سے بچایا، بھارتی اشتعالء انگیزیوں کے باوجود صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، امن کو ترجیح دی، آج پاکستان خطے میں ” نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر” کے طور پر جانا جاتا ہے، اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا تو یہ ایک خطرناک غلط فہمی ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے تو نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی، دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے تو یہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، پاکستان ہر حال میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا اور پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.