سرجانی میں مبینہ پولیس مقابلہ، نوجوان جاں بحق – ورثاء کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

0

 

 

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے خلاف مقتول کے اہل خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا۔


مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس اہلکار نعمان شیخ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ نوجوان کو جعلی مقابلے میں جان سے مارا گیا، اور ذمہ دار پولیس اہلکار کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وردی کی آڑ میں عدالتیں لگانے والے اہلکاروں کو بے نقاب اور گرفتار کیا جائے۔ "قاتل نعمان شیخ کو گرفتار کرو” اور "جعلی مقابلہ بند کرو” جیسے نعرے مظاہرین کی زبان پر تھے۔

 

اہل خانہ نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

 

مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.