ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی معطل، جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کا الزام

0

 

 

کراچی: شاہ فیصل کالونی کے ایس ایچ او ناصر محمود کو جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی اور شواہد غائب کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ انہیں محکمانہ کارروائی کے تحت "بی کمپنی” میں رپورٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس نے حال ہی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا اور نقدی برآمد ہوئی تھی۔ تاہم پولیس پر الزام ہے کہ مقدمے کے ریکارڈ سے لاکھوں روپے نقدی اور برآمد شدہ گٹکا غائب کر دیا گیا۔

 

ایس ایچ او ناصر محمود پر الزام ہے کہ انہوں نے مذکورہ جرائم پیشہ شخص کو بچانے کی کوشش کی اور مقدمے میں جان بوجھ کر رد و بدل کیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اعلیٰ حکام نے مزید انکوائری کا عندیہ دیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.