امریکہ سے انے والی خاتون نے اسلام قبول اور پاکستانی نوجوان سے نکاح کر لیا

0

اپردیر: فیس بک پر دوستی کے بعد شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔

 

امریکا سے آئی خاتون مِنڈی نے گزشتہ رات اپر دیر کے نوجوان ساجد زیب سے نکاح کرلیا، ساجد زیب کے مطابق مینڈی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اسلامی نام زلیخا رکھا ہے۔

 

ساجد زیب کا کہنا ہے کہ ایک امریکی خاتون کے آنے پر گھرمیں خوشی ہے۔

 

امریکی خاتون نے کہا کہ ساجد زیب سے شادی کرکے خوش ہوں۔

 

خیال رہے کہ امریکی ریاست شکاگو سے خاتون دیر کے ساجد زیب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

 

ساجد کے مطابق مینڈی شکاگو کی رہائشی اور ائیرہوسٹس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.