کراچی: رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی

0

 

 

کراچی کے علاقے بلدیہ میں واقع رئیس گوٹھ کے قریب واقع گھرمیں گیس لیکیج دھماکا ہوا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

 

بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے میں زخمی ہونے والے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور 4بچے شامل ہیں، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.