کراچی: اورنگی ٹاؤن میں داماد کے ہاتھوں سسر سمیت 3 افراد قتل

0

 

 

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں جھگڑے کے دوران داماد کے ہاتھوں سسر سمیت تین افراد قتل ہوگئے، قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول غوث الدین کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

تفتیشی حکام کے مطابق مقتول غوث الدین کے داماد حمید، والد اور بھائی اور اس کے سالے کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم حمید کا والد اور بھائی کا سالہ رحمت شامل ہیں، مرکزی ملزم اور بھائی کی تلاش میں چھاپے مارے uجارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.